آسٹر و ٹرف کے بچھانے سے ہاکی کے کھیل میں بہتری آئیگی،اخلاق احمد

آسٹر و ٹرف کے بچھانے سے ہاکی کے کھیل میں بہتری آئیگی،اخلاق احمد

لاہور ( سپورٹس رپروٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپئن محمد اخلاق احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب کے مختلف اضلاح میںسٹیڈیمز کی تعمیر اور آسٹر و ٹرف کے بچھانے سے ہاکی کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی اور قومی ہاکی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے اور پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کا 2020 ویژن ہاکی کےلئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔ اخلاق احمد نے کہا کہ پاکستان نے ہاکی کے کھیل پر سالوں راج کیا ہے اور پی ایچ ایف کی کوشش ہے کہ ہاکی کا وہی سنہرا دور واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ کوچ شہناز شیخ کھلاڑیوں کو مختلف طرح کی ٹریننگ دے رہے ہیں جن میں ہاکی کی پرانی اور نئی تکنیک شامل ہیں۔گزشتہ ٹورنامنٹس میں نظر آنے والی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایشین گیمز کوریا میں ہورہی ہے اور کورین ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ ہونے کی وجہ سے نفسیاتی برتری حاصل ہوگی تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی بھارت اور ملائیشیا کی ٹیمیں بھی سخت حریف ہیں اور ان کے خلاف جیت کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اور اس کے مطابق ہی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اخلاق احمد نے کہاکہ ایشین گیمز میں پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پر دباﺅ ہوگا لیکن تمام کھلاڑی دباﺅ کے باوجود بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ایشین گیمز میں جیتنے والی ٹیم اولمپک کےلئے کوالیفائی کر جائے گی جس کی وجہ سے بھی ٹورنامنٹ کی بہت اہمیت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی