سابق جنوبی افریقی باؤلر آندرے نیل 37 برس کے ہوگئے

سابق جنوبی افریقی باؤلر آندرے نیل 37 برس کے ہوگئے


جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر آندرے نیل نے منگل کے روز اپنی 37ویں سالگرہ منائی ۔ وہ15 جولائی 1977کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ،79 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 337 رنز 123 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 127 رنز اور 106 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں ایک بھی رن سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ 2وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقن باؤلر نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ7 سے 11 ستمبر 2001کو زمبابوے کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 7سے 11 اگست 2008کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی