دورئہ سری لنکا سے قبل پاکستان ٹیم سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

دورئہ سری لنکا سے قبل پاکستان ٹیم سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے سہ روزہ پریکٹس میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس میچ 23 سے25 جولائی تک ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں کرانا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ان دنوں قذافی اسٹیڈیم کےگراﺅنڈ پر تزئین و آرائش کاکام جاری ہے۔ اس لئے پریکٹس میچ قومی اکیڈمی سے متصل ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا تر بیتی کیمپ 19سے26جولائی سے لگایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی