سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع

سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع

گال( نیٹ نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا نے دورے کے دوران ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم سری لنکا کو پہلی بار اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا، تین میچز کی سیریز پروٹیز نے 2-1 سے اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم آٹھ برس بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹیسٹ سیریز 2006 میں کھیلی گئی تھی۔    

مزید : کھیل اور کھلاڑی