زمبابوے اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا
ہرارے ( نیٹ نیوز) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 اگست کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ افغان ٹیم نے پہلے ٹور میچ میں زمبابوے اے کو 16 سے شکست دی تھی۔ زمبابوے اور افغانستان کے درمیان چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 20 جولائی، تیسرا 22 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کوئنز سپورٹس کلب بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد افغان ٹیم زمبابوے اے کے خلاف دو چار روزہ میچز بھی کھیلے گی۔