انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ 109 واں ٹیسٹ ہوگا، اب تک کھیلے گئے 108 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ نے 40 اور بھارت نے 20 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 48 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اور بھارت کے مابین نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی تک ساﺅتھمپٹن، چوتھا ٹیسٹ 7 سے 11 اگست تک مانچیسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔