ماریو گوتسے میسی سے بھی بہترکھلاری ہے ہو، یوآخیم لوو

ماریو گوتسے میسی سے بھی بہترکھلاری ہے ہو، یوآخیم لوو

ریوڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)جرمنی فٹبال ٹیم کے کوچ یوآخیم لوو نے ورلڈ کپ کے فائنل میں فیصلہ کن گول کرنے والے ماریو گوتسے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک معجزاتی لڑکا ہے اور اس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارتے وقت میں نے اسے کہا تھا کہ دنیا کو بتا کہ تم میسی سے بہتر کھلاڑی ہو۔22 سالہ ماریو گوتسے 88ویں منٹ میں 36 سالہ میروسلاف کلوزے کی جگہ میدان میں اترے اور میچ کے پنلٹی ککس پر جانے سے صرف سات منٹ پہلے گول کر کے جرمنی کو چوتھی بار ورلڈ چیمپیئن بنا دیا۔ماریو گوتسے نے بتایا کہ فیصلہ کن گول کرنے کے بعد عجیب کیفیت تھی: جب آپ ایسا گول سکور کرتے ہیں پھر آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ کے گرد کیا ہو رہا ہے۔یوآخیم لوو نے کہا کہ ماریو ایک ونڈر بوائے ہے اور وہ مختلف پوزیشنوں پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جرمنی کے کوچ کا کہنا تھا کہ یہ فتح اس دس سالہ منصوبے کا نتیجہ ہے جو 2004 میں جرمنی کے یورپی چیمپئین شپ کے ابتدائی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی