گولڈن بال سے کوئی غرض نہیں نہ ہی انعامات کی پرواہ ہے ، لائنل میسی

گولڈن بال سے کوئی غرض نہیں نہ ہی انعامات کی پرواہ ہے ، لائنل میسی

ریوڈی جینرو( نیٹ نیوز)ارجنٹائن کے اسٹار لائنل میسی ورلڈ کپ کے فائنل میں ناکامی پر گولڈن بال جیتنے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ان کا کہنا ہے کہ مجھے گولڈن بال سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے اس وقت انعامات اور کسی چیز کی کوئی پروا ہ نہیں ، میری خواہش تھی کہ ارجنٹائن کے عوام کوفائنل جیت کر ورلڈ کپ کی ٹرافی پیش کروں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے میچ کھیلا اس حساب سے ہم جیت کے حق دار تھے۔یہ دردناک ہار تھی کیونکہ ہم پینلٹی شوٹ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔میسی نے کہا میرے خیا ل میں یہ ورلڈ کپ ایک اور فائنل کا تقاضا کرتا ہے کیو نکہ ہمارے پاس مواقع زیادہ تھے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہم کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پارہے تھے اس دفعہ ہم فائنل تک پہنچے لیکن ہم فائنل میں کامیابی حاصل نہیں کرنے پر بہت افسردہ ہیں اور بہت غصہ ہے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی