اپنے قدرتی ایکشن کی بحالی کے لئے بھر پور محنت کی ہے، اسٹیفن فن
لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولرا سٹیفن فن نے کہاکہ اپنے قدرتی ایکشن کی بحالی کے لئے بھر پور محنت کی ہے۔ آسٹریلیا میں ایشز سیریز سے قبل وہ ان چیزوں پر عمل کررہے تھے جو ان کے لئے اچھا بولر بننے کے لئے بڑی روکاوٹ تھیں اور اسی وجہ سے 2013 کے آغاز سے لیکر 2014کے آغاز تک وہ کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد انہوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کافی محنت کی ہے تاہم انہیں اس وقت نیٹ میں پریکٹس کے وقت ایسا لگ رہا تھا۔
جیسے وہ دیوارسے اپنا سر مار رہے ہوں۔