فٹبال چیمپئن جرمنی کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

فٹبال چیمپئن جرمنی کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   برلن ( نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کی نئی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم برازیل سے وطن پہنچ گئی، ٹیم کے شایان شان استقبال کیلئے برلن میں خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں گئیں،لاطینی امریکہ میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کرتاریخ رقم کرنے کے بعد جرمن ٹیم ریوڈی جنیروسے منگل کو وطن واپس روانہ ہوئی، جرمن ٹیم کوپولیس کی سیکیورٹی میں ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچایا گیا،بر ازیل میں ہوٹل سے نکلتے ہوئے جرمن کھلاڑیوں کو الوداع کرنے کے لیے سینکڑوں مداح بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سٹار فٹبالرز نے اپنے مداحوں کو آٹوگراف بھی دئیے۔ ہوٹل سے ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کو سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے ان کا خصوصی طیارہ جرمنی کے لیے روانہ ہوا۔ جرمنی کی حکومت نے ٹیم کیلئے چارٹرڈ جہازبرازیل بھیجا جس پروکٹری فلائیرتحریرتھا۔ دارالحکومت برلن میں ہونے والی وکٹری پریڈ میں لاکھوں افرادنے شرکت کی ۔ جرمنی کی ٹیم نے لاطینی امریکہ میں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی پہلی یورپین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دیکر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی پہنچ گئی تھی اور انہوں نے اس موقع پر بھرپور نعرے بازی اور اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کیاس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی شائقین کی داد کا بھرپور جواب دیا۔