دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

     لاہور( سپورٹس رپورٹر)کستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جو 26 جولائی تک لاہور میں جاری رہے گا۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی کل کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ نیٹ پریکٹس کا آغاز 18 جولائی سے21 جولائی تک ہوگا جس کے دوران ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے سے 12:30 تک فٹنس سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ شام 4 بجے سے 6:30 تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں بیٹنگ ،باو¿لنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔تربیتی کیمپ میں 22 جولائی کو آرام کا دن ہوگا جس کے بعد23 جولائی سے 25 جولائی تکنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 11 بجے سے 12:30 تک فٹنس سیشن کا انعقاد ہوگا جبکہ ایل سی سی اے کرکٹ گراو¿نڈ میں3:15 سے 6:30 تک تین پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت ہوگی ۔دریں اثنا تربیتی کیمپ کے دوران18 جولائی کو قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن ،21 جولائی کو ہیڈ کوچ وقار یونس،23 جولائی کو چیف سلیکٹر / ٹیم منیجر معین خان جبکہ 25 جولائی کو قومی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کے لئے دون ڈے سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان معین خان کو منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ کوچنگ ٹیم میں سابق کپتان وقار یونس ہیڈ کوچ ،گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ ،گرانٹ لیوڈن فیلڈنگ کوچ اور مشتاق احمد سپن باو¿لنگ کنسلٹنٹ شامل ہیں۔اسطرح میجر(ر) اظہر عارف سیکورٹی منیجر کے فرائض سر انجم دیںگے جبکہ شا ہد اسلم اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، محمد طلحہ بٹ ٹیم انالسٹ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ اور محمد عمران مساجر ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی