فٹبال ورلڈ کپ یادگار یادیں سمیٹے اختتام پزیر

فٹبال ورلڈ کپ یادگار یادیں سمیٹے اختتام پزیر
فٹبال ورلڈ کپ یادگار یادیں سمیٹے اختتام پزیر
کیپشن: ifthkr ahmed

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فٹبال ورلڈ کپ اختتام پزیر ہوگیا ہے دنیا میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے کھیل فٹبال کے اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹیموں نے شرکت کی اور جس وقت اس کا آغاز ہوا تو ہر ٹیم کامیابی کےلےءپر امید تھی لیکن جیت کا سہرا جرمنی کی فٹبال ٹیم کے سر سجا ہے اس ایونٹ میں جس طرح جرمن فٹبال ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے او ر خاص طور پر اس نے جس طرح میزبان برازیل کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اس کو اس کی سر زمین پر ہی ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی وہ قابل تعریف کامیابی ہے جرمنی فٹ بال ٹیم اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہے اور وہاں پر جس طرح اس کا شاندار استقبال کیا گیا وہ قابل تعریف ہے اور ہونا بھی چاہئیے کیونکہ اس نے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے وہ قابل تعریف ہے جرمنی کی ٹیم نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی وہ ایک مرتبہ ارجنٹائن کی ٹیم کو ہی شکست دیکر اس ایونٹ کو جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جرمنی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے اور جس طر ح انہوں نے کھیل پیش کیا جیت ان کا حق تھی برازیل میں اس ایونٹ کے انعقاد سے برازیلی حکومت کو جو فوائد حاصل ہوئے ہیں وہ بھی شاندار ہیں اور اس سے برازیل کا پوری دنیا میں امیج بھی بہتر ہوا ہے اس میگاایونٹ میں کئی ریکارڈ بنے اور ٹوٹے بھی اور شائقین کو بہت دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے اور یقینی طور پر شائقین کے لئے یہ ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوا اور اس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل برازیل میں ہنگاموں کی وجہ سے لگ رہا تھا کہ شائد حکومت کو اس ایونٹ کے انعقاد میں کوئی مشکل درپیش آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور تمام معاملات ٹھیک طریقہ سے حل ہوگئے اور ایک کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کردیا کہ وہ ایک خطر ناک ٹیم ہے بہرحال یہ ایک کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہوا جس کو اس سے قبل منعقد ورلڈ کپ سے بہت زیادہ پزیرائی ملی او ر شائقین کو بھی اس ایونٹ میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔