ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال 2014-15ئ کے دوران شعبہ میں مزید ایک ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ٹیلی کام کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ تھری اور فور جی کی نیلامی کے بعد ملک میں موبائل فون کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے نیٹ ورک میں توسیع اوربہتری کےلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر سرمایہ کاری کررہی ہیں تاکہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور گذشتہ چند سال کے دوران شعبہ میں بھاری براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2005-06ئ کے دوران شعبہ میں ایک ارب 90کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس سے اگلے مالی سال 2006-07ئ اور2007-08ئ میں سرمایہ کاری بالترتیب ایک ارب 82 کروڑ ڈالر اور ایک ارب 43 کروڑ ڈالر رہی ہے۔

مزید : کامرس