یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں ا جلاس ‘گوشت کی برآمدت بڑھانے پر غور

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں ا جلاس ‘گوشت کی برآمدت بڑھانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور میں گذ شتہ روز ایک ا جلاس میں پاکستان سے گوشت کی برآمدات میں اضافہ کے لیئے مختلف اقدامات پر غور کیاگیا ۔ ا جلاس کی صدارت وائس چا نسلر ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور سیکٹری لا یؤ سٹاک پنجاب ڈاکٹر عامراحمد نے کی۔ آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پراسیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، فارمرز اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پراسیسرز ایسوسی ایشن سید حسن رضا نے گوشت کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کے بارے گفتگو کی اور برآمدات میں اضافہ کے لیئے مختلف تجاویز دیئے۔ وائس چا نسلر نے کہا کہ یونیورسٹی لائیوسٹاک ، ڈیری اور میٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے مختلف تعلیمی و تحقیقی کاوشیں کر رہی ہے۔ سیکٹری لا یؤ سٹاک پنجاب نے یقین دلایا کہ حکومت گوشت کی برآمدات میں اضافہ کے لیئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -