لاہورچیمبر نے سال 2014-15ءکے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

لاہورچیمبر نے سال 2014-15ءکے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2014-15ءکے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی سات اور ایسوسی ایٹ کلاس کی آٹھ سیٹوں کے لیے انتخابات بالترتیب 22اور 23ستمبر کو منعقد ہونگے۔ ووٹرز کی حتمی لسٹ 30اگست کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی 3ستمبر کو وصول کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ 18ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ رسمی نتائج کا اعلان اسی روز کردیا جائے گا ، عہدیداروں کا انتخاب 28ستمبر کو عمل میں آئے گا، حتمی نتائج کا اعلان 30ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی خواتین کے لیے مختص ایک سیٹ پر انتخاب عمل میں لائے گی۔

الیکشن کمیٹی میاں مظفر علی، نادر کمال عثمان اور نصراللہ مغل پر مشتمل ہوگا۔

مزید : کامرس