سرگودہا چمبر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہا ہے: عرفان بٹ

سرگودہا چمبر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہا ہے: عرفان بٹ

سرگودھا (اے پی پی) سئینرنائب صدر سرگودہا چمبر آف کامر س محمدعرفان بٹ نے کہاہے کہ سرگودہا چمبر آف کامر س تاجروں کو درپیش مسائل اور انہیں مصنوعات کی برآمد کے سلسلے میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔چیمبر کے پلیٹ فارم سے کئی ایک وفود دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوائے گئے ہیں جنہوںنے ان ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کاکام احسن طریقہ سے انجام دیاہے ان خیا لات کا اظہارانہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانہوںنے کہاکہ سرگودہا چمبر آف کامر س یہاں کی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے عملی طورپر کوشاں ہیں۔

 انہوںنے مزیدکہاہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے سبب نقل مکانی کرکے آنے والے آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے تاجربرادر ی فنڈ ریزنگ نہایت تیزی سے جاری رکھے ہو ئے ہیں وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں سرگودہاانتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر تاجربرادری اور مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے ہیں تاجربرادر ی پاکستان کے روشن کل کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کرآنے والے اپنے ا ن مسلمان بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑے گی ان کا مکمل خیال رکھاجائے گا سرگودہا کی تاجربرادر ی فلاحی کاموں میں بھی ہرممکن کوشش کررہی ہے اس وقت 8کروڑ70لا کھ کی لاگت سے سرگودہامیں فاﺅنٹین ہاﺅ س کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہوگا جس کے بعد ذہنی طور پر معذور افراد کا علاج سرگودہا ؓمیں بھی ممکن ہوسکے گا انہوںنے مزیدبتایا کہ سرگودہا کی تاجربرادری انسانیت کی بھلائی اور فلاح وبہبودکیلئے کاموں میں ہراول دستے کا کردار اداکررہی ہے

(sg/jav/mrn 1205:14)

مزید : کامرس