پیمرانے یوایم ٹی کوریڈیولائسنس جاری کردیا

پیمرانے یوایم ٹی کوریڈیولائسنس جاری کردیا

لاہور (پ ر)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کوریڈیولائسنس جاری کردیاہے جس کے مطابق یونیورسٹی اب باقائدہ 98.2ایم ایچ زیڈپراپنی نشریات کاآغاز کرے گی اورلاہورشہرمیں 30کلومیٹرکی رینج تک اس کی سروس پہنچ سکے گی۔دریں اثناریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے کہا ہے کہ یوایم ٹی ریڈیوسروس کوخالصتاََ تعلیمی اورتفریحی مقاصد کے لےے استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریڈیوکے ذریعے سے ملک کے اہم تعلیمی،اقتصادی،ثقافتی اورمعاشرتی مسائل کو اجاگر کریں گے اوریونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبہ مل کرریڈیوصحافت میں اپناکرداراداکریں گے۔

مزید : کامرس