رمضان پیکیج کے تحت ٹھو س اور مستحکم چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کیا

رمضان پیکیج کے تحت ٹھو س اور مستحکم چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کیا

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجا ب کے معاون خصوصی برائے لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب نے ما ہ صیا م کے با بر کت ایا م میں معاشرے کے کم آمد نی والے طبقات کے لئے 5ارب روپے ما لیت کے خصوصی رمضان پیکج کے حقیقی ثمر ات کے حصول کے لئے ٹھو س اور مستحکم چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کیا ہے او روزیر اعلٰ پنجاب کی خصوصی ہد ایت پر صوبہ بھر میں 340سستے رمضا ن بازاروں کی با قاعدہ ما نیٹرنگ کے لئے صوبا ئی وزراءاور اعلیٰ سرکاری حکا م کے دورے اس پا لیسی کا عملی مظہر ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے سستے رمضان بازار لیہ کے معائنہ کے موقع پر صارفین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر انہو ں نے آ ٹے ، چینی ، سبزیو ں ، پھلوں ، مشروبات ، گوشت کے سٹا لز پر مو جو د اشیا ءکی کو الٹی اور نر خوں کا معائنہ کیا اور اوزان چیک کئے ۔انہو ں نے اس مو قع پر کہا کہ صوبا ئی وزراءو اعلیٰ سرکاری حکا م کی ما نیٹرنگ سے سستے رمضان پیکج کے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایا ں مدد مل رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہد ایت پر اعلیٰ حکا م دور دراز مقاما ت پر قائم سستے بازاروں کی براہ راست مانیٹرنگ کے لئے دورے کر رہے ہیں - محمد ارشد جٹ نے اس مو قع پر صارفین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رمضان پیکج کے ذریعے صارفین کو معاشی ریلیف کے ساتھ ساتھ دوکا نداروں و تا جروں کے معاشی مفادات کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سبزی منڈیو ں میں بو لی کے مو قع پر سبزی اور پھلو ں کے نرخو ں کو سستا کر نے کے لئے خصوصی میکنز م وضع کیا گیا ہے- انہو ں نے سستے بازار میں ڈیوٹی پر تعینا ت مختلف حکام و اہلکاروں کی حا ضری کو بھی چیک کیا اور سول ڈیفنس ، زراعت و لیبر کے نمائندوں کی غیر حاضری پران کے خلاف قواعد وضوابط کے مطا بق سخت ایکشن لینے کی ہد ایت کی ۔

مزید : کامرس