کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی منداریکارڈ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی منداریکارڈ

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتارچڑھاﺅکے بعدمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29700کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب38کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 18.38فیصد زائد جبکہ 57.56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،پیٹرولیم اور ٹیلی کام سکیٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29813پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا

تاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ماہرین اسٹاک کے مطابق منگل کومقامی سرمایہ کار گروپوں کی حاضری انتہائی کم رہی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھاگیا۔تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 21.10پوائنٹس کمی سے 29683.97پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور337کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے 110کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ،194کمپنیوں کے بھاﺅ میں کمی جبکہ33کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب38کروڑ28لاکھ18ہزار 190 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب73ارب92کروڑ74لاکھ60ہزار310روپے ہوگئی۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں10کروڑ78لاکھ27ہزار510شیئرزرہیں جو پیر کے مقابلے میں 16لاکھ74ہزار630شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 61.94روپے اضافے سے3269.56روپے اورسیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 39.99روپے اضافے سے1240.00روپے بندہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 384.03روپے کمی سے 11299.84روپے جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 31.90روپے کمی سے 624.10پربندہوئی ۔منگل کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ 25لاکھ94شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 13 پیسے اضافے سے 19.95روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں75لاکھ85ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 37پیسے اضافے سے28.41روپے پربندہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس13.57 پوائنٹس کمی سے 20555.08پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس64.86پوائنٹس اضافے سے 48099.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 3.91پوائنٹس اضافے سے 21822.42پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس