ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کرنے کی یقین دہانی

ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی نے ٹیکسٹائل شعبہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کرنے کی یقین دہانی کروادی۔اپٹما کے وفد نے وفاقی وزیر کی توجہ بجلی نہ ہونے سے کاروبار کی تباہی پر مبذول کرواتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا کوئی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ رمضان کے مہینہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کر کے آٹھ گھنٹے کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل یونٹس کو درپیش مسائل کے بارے میں جلد ہی وزیر پانی و بجلی اور وزیراعظم نوازشریف سے بات کریں گے۔

مزید :

کامرس -