پاکستان رواں مالی سال آئی ایم ایف کو 1ارب 30کروڑ ڈالر ادا کریگا

پاکستان رواں مالی سال آئی ایم ایف کو 1ارب 30کروڑ ڈالر ادا کریگا

                                      کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کو رواں مالی سال1ارب 30کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ اور دیگر قرضے کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں جو مالی سال 2014ءکے مقابلے میں قرضے کی ادائیگی کی مد میں کم ہے۔ مالی سال 2014ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کے باوجود پاکستان نے آئی ایم ایف کو 1ارب 15کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسٹینڈنڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت 6ارب 70کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کیا۔ جس پر پاکستان نے 3فیصد سود ادا کرنا ہے اور یہ قرضہ 10سال کی مدت کا ہے۔

مزید : کامرس