صرافہ بازار

صرافہ بازار

                                  کراچی(اے این این)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا پانچ سو روپے سستا ہوکر 48 ہزار روپے 6سو روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں فروخت کے رجحان کے باعث فی تولہ سونا 18ڈالر کمی سے 13سو 21ڈالر پر آگیا۔

 اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔ جس سے 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کمی سے 41ہزار 657روپے پر آگیا۔ جبکہ فی تولہ سونا 5سو روپے سستا ہو کر 48ہزار 6سوروپے کا ہوگیا۔

مزید : کامرس