پاکستان اسٹیل کی نجکاری میں مختلف بین الاقوامی اداروں کی گہری دلچسبی

پاکستان اسٹیل کی نجکاری میں مختلف بین الاقوامی اداروں کی گہری دلچسبی

                              اسلام آباد(اے این این)پاکستان اسٹیل کی پرائیوٹائزیشن میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی۔یہ بات چیئرمین بورڈ آ ف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کرنے والے اداروں میں سعودی عرب کی الطوارقی ملز بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کوریا کے سرمایا کاروں کیلئے خصوصی اکنامک زون تعمیر کرنے پر رضامند ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔

مزید : کامرس