ایم ڈی پی ٹی وی ادارے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،جہانگیر خان

ایم ڈی پی ٹی وی ادارے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،جہانگیر خان
ایم ڈی پی ٹی وی ادارے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ،جہانگیر خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

                                                             لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کےلئے میں دن رات ایک کردونگا ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیلی ویژن اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھونگا میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے اور مستقبل میں بھی میں یہ سلسلہ اسی طر ح جاری رکھونگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی ترقی کی وجہ ایم ڈی محمد مالک کی محنت او ر ان کی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے وہ جس طرح ادارے کی ترقی کےلئے کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہ دن رات کارکنوں کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان ٹرانسمیشن کی کامیابی بھی ایم ڈی پی ٹی وی کی مرہون منت ہے اور انہوں نے اس پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جبکہ عید کے موقع پر تیار کئے جانے والے پروگرام بھی ان کی زیر نگرانی تیار ہورہے ہیں اور اس حوالے سے بھی وہ قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جہانگیر خان نے کہا کہ پی ٹی وی قومی ادارہ ہے اور اس وقت جب چیلنز کی بھرمار ہے اس کے باوجود سب سے زیادہ پسندکیاجارہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈی محمد مالک نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کارکنوں کےلئے خصوصی عید پیکج کا اعلان کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جو پروموشنز اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے بھی تعاون کا بھرپور یقین دلایا ہے ۔

مزید : کلچر