مئی کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے74لاکھ ڈالر کی اضافی آمدن

مئی کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے74لاکھ ڈالر کی اضافی آمدن

                                         کراچی(این این آئی)گذشتہ مالی سال 2013-14 کے ماہ مئی کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے 74 لاکھ ڈالر کی اضافی آمدن ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13 کے ماہ مئی کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات کا حجم ایک کروڑ44 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کے ماہ مئی کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے حاصل ہونے والے غیر ملکی زر مبادلہ کا حجم دو کروڑ18 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح مالی سال 2012-13 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2013-14 کے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 7.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

٭٭٭٭

مزید : کامرس