بھارتی اداکار ہ کرینہ کپور فلم میں رکشہ چلائی نظر آئیں گی

بھارتی اداکار ہ کرینہ کپور فلم میں رکشہ چلائی نظر آئیں گی
بھارتی اداکار ہ کرینہ کپور فلم میں رکشہ چلائی نظر آئیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ کرینا کپور اپنی نئی فلم ”سنگھم ریٹرنز “میں رکشہ چلاتی نظر آئیں گیں۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بیبو کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں ایکشن سین ناپسند ہیں اور وہ اس قسم کے مناظر عکس بند کرانے سے اجتناب برتتی ہیں لیکن ہدایتکار روہت سیٹھی کی بات کچھ مختلف ہے، ان کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کیے جاتے ہیں اور اسی لئے وہ ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں جس کے با عث شائقین انہیں نئی فلم ”سنگھم ریٹرنز “ میں رکشا چلاتے ہوئے دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ فلم سنگھم ریٹرنز میں کرینا کپور کے مد مقابل ہیرو کا کردار اجے دیو گن ادا کررہے ہیں۔سنگھم ریٹرنز 15 اگست2014 کوریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر