خواتین کو مارشل آرٹ کی تربیت ضرور لینی چاہئے، آشا بوسلے

خواتین کو مارشل آرٹ کی تربیت ضرور لینی چاہئے، آشا بوسلے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بوسلے نے کہا کہ خواتین کو مارشل آرٹ کی تربیت ضرور لینی چاہئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آشا بوسلے نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگرچہ وہ 81سال کی ہوگئی ہیں اس کے باوجود ان کا ماننا ہے کہ خواتین کو اپنے تحفظ کے لئے مارشل آرٹ کی تربیت ضروری لینی چاہئے یہ آج کل کے معاشرے کی اہم ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس دور میں خواتین کا اکیلے باہر جانا غیر محفوظ اور خطرے سے باہر نہیں ہے اس لئے ان کے خیال میں بچیاں جب چھوٹی ہوں تب سے ہی انہیں مارشل آرٹ کی تربیت لینی چاہئے تاکہ وہ اپنے تحفظ کو خود یقینی بنا سکیں ۔ آشا بوسلے نے کہا کہ مرتے دم تک گاتی رہیں گی اور مداحوں کو محفوظ کرتی رہیں گی۔

مزید : کلچر