موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال بیت گئے

موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال بیت گئے

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ کی لاتعداد فلموں کو مدھر دھنیں دینے والے موسیقار مدن موہن کو مداحوں سے بچھڑے 39 سال گزر گئے۔ ان کی دھنوں پر گائے گئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔لیجنڈری مدن موہن نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 1950ء میں فلم آنکھیں سے کیا۔ انہوں نے لاتعداد دھنیں تخلیق کیں۔ مدن موہن کے لئے سب سے ہٹ گانے لتا منگیشکر نے گائے۔ عدالت، ان پڑھ، مستانہ، میرا سایہ اور ہیر رانجھا جیسی سپرہٹ فلموں کی موسیقی بھی مدن موہن نے دی۔ 1975ء میں دنیا سے رخصت ہونے والے اس لیجنڈری موسیقار کے لازوال گیت آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں ۔

مزید : کلچر