فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں ‘ امانت چن

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں ‘ ...

لاہور (آئی این پی) دنیائے تھیٹر کے جادو گھر کامیڈین کنگ اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، بیرون ممالک میں ہمارے لاکھوں پرستار ہیں ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں جو میرے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ میں نے اب تک تھیٹر پر جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ ہمیشہ صاف ستھری اور معیاری کامیڈی کرتا ہوں ۔ کبھی گندی جگتوں کا سہارا نہیں لیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔

مزید : کلچر