عمائمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم”راجہ نتھو لال“کا پہلا پوسٹرجاری

عمائمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم”راجہ نتھو لال“کا پہلا پوسٹرجاری
عمائمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم”راجہ نتھو لال“کا پہلا پوسٹرجاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)عمائمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم”راجہ نتھو لال“کا پہلا پوسٹرجاری کردیا گیا ہے۔پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ کی بھارتی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔عمائمہ ملک فلم”راجہ نتھو لال“کی کامیابی کے لئے بہت پُر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں فلم میں پرستاروں کو ایک نئے روپ میں نظر آﺅں گی ۔اس فلم میں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں مزید بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن وہ بہت سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کریں گی کیونکہ جلد بازی میں کئے گئے فیصلے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔میں تعداد کے مقابلہ میں معیار کی قائل ہوں۔

مزید : کلچر