سینئر اداکار علی اعجاز کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘ فلمسٹار ہما علی

سینئر اداکار علی اعجاز کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے‘ فلمسٹار ہما ...

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار ہما علی نے کہا ہے کہ سینئر اداکار علی اعجاز کے ساتھ کام کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، علی اعجاز جیسے سینئر اداکار ہمارے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں ان کے ساتھ پنجابی فلم ” ویری گڈ جٹا “ میں اداکاری کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ علی اعجاز حقیقت ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔ فلمسازوں کو ان کی صلاحیتوں سے بھرپور کام لینا چاہیے ۔ ہما علی نے کہا کہ میں اس وقت ٹی وی ، فلم اور اسٹیج پر کام کر رہی ہوں اور عید الفطر پر دوبارہ لاہور میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کروں گی ۔

مزید : کلچر