کنگنا رناوت ”ڈریس بیری“ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں

کنگنا رناوت ”ڈریس بیری“ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں
 کنگنا رناوت ”ڈریس بیری“ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت خواتین کی فیشن ملبوسات اور دیگر متعلقہ ایشیاءتیار کرنے والی کمپنی ”ڈریس بیری“ کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ”ڈریس بیری“ کی برینڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں اداکارہ نے کہا کہ اس فیشن برینڈ کی انفرادیت اور دلکش و جدید ڈیزائنز کی وجہ سے وہ عرصہ دراز سے اس فیشن برینڈ کی تشہیری مہم کا بننا چاہتی ہیں تاہم یہ موقع ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ یہ جدید دور کی خواتین کے لئے بہترین انتخاب ہے یہ ملبوسات دیگر اشیاءانتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ”ریولوار رانی“ ہے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

مزید :

کلچر -