لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر82کمپنیوں کا کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 10.09 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5481.75 پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 20ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9 لاکھ57 ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے2 لاکھ31 ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1 لاکھ34 ہزار حِصص۔ جبکہ گندھارا انڈسٹر یز لمیٹڈ کے89ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ شیل پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.02روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -