سپیشل ٹاسک فورس کے چھاپے ،سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ اور جوس قبضہ میں لے لئے

سپیشل ٹاسک فورس کے چھاپے ،سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ اور جوس قبضہ میں لے لئے ...

                                              لاہور(کامرس رپورٹر) سپیشل ٹاسک ٹیم نے چھاپہ مارکر 1600لِٹر ملاوٹ شدہ دودھ،جبکہ 230لِٹر غیرمعیاری جوس پکڑ کر قبضے میں لے لیا مضرِ صحت پانی اور برف کی تیاری پر واٹر پلانٹ اوربرف خانہ سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹاسک ٹیم نے گلبرگ ٹاﺅن کے علاقے غالب مارکیٹ اورنشتر ٹاﺅن میں فیروز پور روڈپر ناکہ لگا کر دودھ لے جانے والی بیشتر گاڑیوں کو چیک کیا ان میں موجوددودھ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے،غیر معیاری اور پانی کی ملاوٹ والے 1600لِٹر دودھ پکڑ کر قبضے میں لے لیاجبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دوسری سپیشل ٹاسک ٹیم نے ٹاﺅن شپ کے علاقے میں چھاپہ مار کر260لِٹر غیر معیاری جو س پکڑ کر قبضے میں لے لیاعلامہ اقبال ٹاﺅن کے فوڈ سیفٹی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت پانی کی فروخت پر واٹر پلانٹ سیل کردیااور زنگ آلود ہ پانی سے برف کی تیاری پر برف خانہ سیل کردیادیگر رمضان بازاروںمیں سٹالز کے معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی افسران نے کاروائی کرتے ہوئے مکہ کالونی رمضان بازار سے150لِٹرغیر معیاری جوس، ہربنس پورہ رمضان بازار سے54لِٹر غیر معیاری مشروب،جوہر ٹاﺅن رمضان بازار سے 17کلو غیر معیاری سیرپ،شادباغ رمضان بازار سے 12کلو زائد المعیاد نمک موقع پر اٹھا کر تلف کر دئیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1