شہر بھر میں تمام ٹیوب ویل 24گھنٹے چلائے جائیں،نصیر احمد

شہر بھر میں تمام ٹیوب ویل 24گھنٹے چلائے جائیں،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر ) شالیمار ٹاﺅن میں پانی کی کمی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا نصیر احمدنے آپریشن کے عملہ کو ہدایت کہ شہر میں حالیہ پانی کی مصنوعی قلت پر قابو پایا جائے تمام ٹیوب ویل 24گھنٹے چلائے جائیں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دوران ٹیوب ویلوں پر نصب 122جنریٹرز کی مدد سے شہریوں کوپانی کی فراہمی کو ےقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ درس بڑے میاں کے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے جن علاقوں میں پانی کی کمی کی زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں وہاں پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے مہیا کیا جائے ایم ڈی واسا نے آپریشن کے تمام ایکسیین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سحر و افطار کے وقت شہریوں کو پانی ہر صورت مہیا کیاجائے تمام ایکسیین اور ایس ڈی اوز روزانہ کی بنیادوں پر ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو چیک کریں اور اگر کوئی بھی ٹیوب ویل آپریٹر غیر حاضر ہو تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناءمینیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری نصیر احمد نے چوہدری شہباز احمد ایم پی اے کے ہمراہ شہر کے مختلف ٹیوب ویلوں کا دورہ کیا ، نصیر آباد میں گزشتہ دنوں پانی کی شدید قلت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا نے بھابڑہ ٹیوب ویل پر رینٹل جنریٹر لگانے کی ہدایت کی تھی نصیر آباد میں بھابڑہ ٹیوب ویل پر جنریٹر نصب کر دیا گیا عملہ نے ایم ڈی واسا کوجنریٹر پر ٹیوب ویل چلا کر دکھایامقامی لوگوں نے ایم ڈی واسا کا شکریہ ادا کیااور بتایا کہ اس ٹیوب ویل پر جنریٹر لگانے سے ٹی بلاک ایس بلاک اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گاایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو ہدایت کی کہ شام تک تمام رینٹل جنریٹرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے اور ان پر عملہ اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایسا نہ ہو کہ ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلیں