موجودہ حالات میں پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،میاں عرفان

موجودہ حالات میں پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری اب اپنی بانسریاں بجانی بند کریں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،یہ وقت قوم کے متحد ہونے کا ہے ،عمران خان اور طاہر القادری قوم کو تقسیم نہ کریں اور اپنی دکانداری چمکانے سے گریز کریں ،یہ دونوں خود سیاست میں زندہ رکھنے کے لئے مار چ اور انقلاب کی باتیں کررہے ہیں،حقیقت میں یہ دونوں نہ انقلاب لاسکتے اور نہ ہی مارچ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا ہے اور عوام کے مسائل تیزی سے حل کئے ہیں،طاہر القادری اور عمران خان ان مسائل کے حل پر پریشان ہیں،یہ دونوں مسترد شدہ سیاستدان عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے ،یہ توصرف ملک میں انتشارچاہتے ہیں،طاہر القادری کینڈا سے انتشار پھیلا نے آئے ہیں

اور عمران خان تو ہمیشہ سے فریق پھیلاتے رہے ہیں