راجہ اشفاق سرور اور سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میںخرم گلفام کی عیادت کی

راجہ اشفاق سرور اور سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میںخرم گلفام کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے گزشتہ روز مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی خرم گلفام کی عیادت کی صوبائی وزیر نے سینئر ڈاکٹرز سے خرم گلفام کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا راجہ اشفاق سرور نے خرم گلفام کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور خرم گلفام کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات سے آگاہی حاصل کی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رکن صوبائی اسمبلی کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انہوں نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام وزراء، اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندے مشکل کی اس گھڑی میں خرم گلفام کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں - خرم گلفام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں-تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ تو خرم گلفام کو مزید علاج معالجے کے لئے بیرون ملک بھی جائے گا-اس موقع پر محکمہ صحت کے اعلی حکام اور ایڈیشنل ایم ایس ہسپتال بھی موجودتھے۔