احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ و افطار پارٹی

احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ و افطار پارٹی

لاہور (پ ر) مرکز علم و فن کے زیراہتمام احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ و افطار ڈنر کا اہتمام ایم آر شاہد نے الحمراءمیں کیا۔ تقریب کی صدارت عطاءالحق قاسمی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں گلوکار شوکت علی، سرفراز سید، نعمان قاسمی شامل تھے اور نظامت کے فرائض اقبال راہی نے سرانجام دئیے۔ اس نعتیہ مشاعرے کے آغاز میں ندیم باہو نے ترنم کے ساتھ حمدیہ اشعار پیش کئے۔ تقریب میں جن شعراءکرام اور اہم علمی و ادبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی ان میں نجیب احمد، سلیم طاہر، حکیم سلیم، اختر ملک، زبیدہ حیدر زیبی، فاطمہ حیدر، حسن عباسی، انوار قمر، حاجی محمد لطیف قادری، سلطانہ منور، محمد حفیظ شیخ شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4