حکومت نے قوم کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا،فرخ جاوید

حکومت نے قوم کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا،فرخ جاوید

لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی ناکام حکومت نے قوم کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا ہے

اورحکمران فلائی اووراورمیٹروبس منصوبوں پرسارا پیسہ لگارہے ہیں اور جبکہ ملک کے 90 فیصد غریب شہریوں کو پینے کا صاف پانی ہی میسرنہیںہے اورلوگ زنگ آلودہ پانی پی کرہیپاٹاٹئٹس کا شکارہوکرمررہے ہیں اوراسپتالوں میںغریب مریض ادویات نہ ملنے کیوجہ سے تڑپ رہا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سارا فنڈزسڑکوں پرلگائے جارہی ہے ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ اگرملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی توآج شہری اپنے بنیادی حقوق کیلئے ترس نہ رہے ہوتے عوام خاندانی پارٹیوں کی اس جعلی جمہوریت سے اب تنگ آچکے ہیں اورملک میں غریب آدمی کوبچانے اورحقیقی جمہوریت کیلئے چودہ اگست کا آزادی مارچ ناگزیرہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1