شہر میں پانی کی قلت کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں اہم اجلاس

شہر میں پانی کی قلت کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں اہم اجلاس


لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امداد اللہ بوسال،ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،ڈی جی (ایل ڈی اے)احد خان چیمہ کی زیر صدارت شہر میں پانی کی قلت کے حوالے سے ٹا ؤن ہال میں ایک اہم اجلاس ہوااجلاس میں ایم این اے وحید عالم خان،ایم پی ایز خواجہ عمران نذیر،غزالی سلیم بٹ،ماجد ظہور، وحید گل،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،تمام ٹی ایم اوز، واسا اور لیسکو افسران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو تمام ٹا ؤنز میں پانی کی قلت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران پانی کی قلت والے علاقوں میں واٹر ٹینکرز پہنچائے جائیں گے جن میں پی ایچ اے کے14واٹر ٹینکرز بھی استعمال ہو نگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے بریک ڈا ؤن کے دوران مو بائل جنریٹرز استعمال کیے جائیں اس کے علا وہ لیسکو حکام کو ہدا یت کی گئی کہ جہاں کہیں ٹرانسفارمر خراب ہو وہاں پر فوری طور پر متبادل انتظام کیا جائے اور خراب ٹرانسفارمرز کو جلد از جلد ٹھیک کر نے کے اقدامات کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1