پسماندہ عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات دینا ناگزیر ہے،رانابابر

پسماندہ عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات دینا ناگزیر ہے،رانابابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جس طرح بندوق کی گولی ضروری ہے اسی طرح غریب اور پسماندہ عوام کو گمراہ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں تعلیم ، صحت اور زندگی کی دیگر سہولتیں فراہم کرنا ناگزیر ہے

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مہاجرین نے پاکستان کی خاطر اور پاکستان کی سا لمیت کی خاطر ہجرت کی ہے ،اپنا گھربار چھوڑا ہے پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی صورت حال پر ہمارے شہدائے آزادی کی روح بے چین ہوں گی اور یہ سوال کررہی ہوں گی کہ یہ وہ پاکستان تھا جس کا خواب قائداعظمؒ اور علامہ اقبال نے دیکھا تھااور اس پاکستان کے لیے ہم مسلمانوں نے اتنی قربانیاں دی تھیں۔تاہم اب حالات بہتر ہورہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے