پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے 1057دکانوں پر چھاپے،174چالان
لاہور)اپنے نمائندے سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1057دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے174دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,93,500روپے جرمانہ عائد کیا گیا31 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور37افراد کو گرفتار کروایا گیا جبکہ 06افراد کو موقع پر سزا سناکر جیل بھجوا دیا گیاڈی سی او نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔