ہمارے ملک کو ٹیکنیکل لوگوں کی اشد ضرورت ہے،عثمان اسلم ملک

ہمارے ملک کو ٹیکنیکل لوگوں کی اشد ضرورت ہے،عثمان اسلم ملک

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)محنت اور خلوص دل کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔آپ بڑے ہو کر اچھے پاکستانی بنیں تاکہ ہم سب آپ پر فخر کر سکیں۔ ان خیالات کااظہار ممتاز صنعتکار و چیئرمین آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن عثمان اسلم ملک نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے چھبیسویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف بھی موجود تھے ۔پروگرام کے آغازپر نظریاتی سمر سکول کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ پیش کیا۔عثمان اسلم ملک نے کہا بچے ہی اس ملک کا مستقبل ہیں،نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں نئی نسلوں کی نظریاتی تعلیم و تربیت کے ذریعے اہم قومی فریضہ انجام دے رہا ہے ۔آج ہمارے ملک کو ٹیکنیکل لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔آپ محنت، کمٹمنٹ اور ایمانداری کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔جب آپ کسی کام کا ارادہ کریں تو تحقیق ضرور کریں۔پاکستان سے محبت کریں اور اس کی خدمت کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ پاکستان میں دنیاکے بہت سے ممالک کے مقابلے میں اچھے اور سستے ٹریکٹرز بنائے جارہے ہیں۔پاکستان میں سالانہ 22لاکھ موٹر سائیکلیں تیار کی جارہی ہیں۔

 جبکہ یہاں بڑی تعداد میں رکشہ بھی تیار ہو رہے ہیں جنہیں ایکسپورٹ بھی کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں سول وجواب کی نشست ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنےوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔میاں فاروق الطاف نے اپنی طرف سے نظریاتی سمر سکول کے اساتذہ¿ کرام میں نقدانعامات تقسیم کیے۔نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4