75سال کی عمر کے پنشنروں کو عید سے قبل ڈبل پینشن ادا کرنے کی ہدایت

75سال کی عمر کے پنشنروں کو عید سے قبل ڈبل پینشن ادا کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)محتسب پنجاب جاوید محمودنے سیکرٹی خزانہ پنجاب اوراکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں 75سال کی عمر تک پہنچنے والے پنشنرز کو عید سے قبل ڈبل پنشن اوردیگر واجبات کی ادائیگی کریں اورادائیگی کے طریقہ کاراوردیگر تفصیلات محتسب پنجاب کوفراہم کریںانہوں نے ہدایت کی کہ 75سال کی عمر پوری کرنے والے پنشنرز کی پنشن بکس میںاز سر نو اندراج کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں کئی سالوں سے رکے واجبات کی ادائیگی ممکن ہو سکے اس امر کا اظہار انچارج محتسب پنجاب پنشن سیل وزیر احمد قریشی نے ©”پنشنرزڈے“ کے موقع پر پنشنرزاورسائلین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاوزیر احمد قریشی نے بتایا کہ محتسب پنجاب نے گذشتہ سال 75سال کی عمر پوری کرنے والے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ڈبل پنشن دینے کا حکم دیا تھا

 انہوں نے پنشنرز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کاٹی گئی کمیوٹیشن کی رقم سالانہ اضافوں سمیت پنشنرز کو واپس کرنے کا بھی حکم دیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو خارج ہوچکی ہے اورسپریم کورٹ آف پاکستان نے 75سال کی عمر پوری کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کے ڈبل پنشن کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے نہ صرف 2001سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین بلکہ 2001کے بعد سے لیکر اب تک ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کی متعدد مالی مراعات بھی بحال کردی ہیں جنہیں ایک ترمیم کے ذریعے پنجاب حکومت نے ختم کردیا تھا انہوں نے بتایاکہ 2001کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کی کمیوٹیشن کی رقم کی بحالی کا سلسلہ ختم کردیاگیا تھا جسے اب سپریم کورٹ نے بحال کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میںپنجاب حکومت کی جانب سے کمیوٹیشن کی بحالی اورریٹائرڈ ملازمین کی مالی مراعات ختم کرنے کیلئے 22اکتوبر2001کو جاری کئے جانے نوٹیفکیشن کونہ صرف پنجاب سول سروسز پنشن رولز کی دفعہ 8.1اور8.12بلکہ آئین پاکستان کی دفعہ 25سے بھی متصادم قراردیاہے جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کی متعدد مراعات بھی بحال ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کی اپیل خارج ہونے کے بعد محتسب پنجاب کی جانب ڈبل پنشن کی ادائیگی سے متعلق کئے گئے تمام فیصلے درست ثابت ہوئے ہیں جن پر عمل کرنا اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب اورسیکریٹری خزانہ کی قانونی ذمہ داری ہے ۔وزیراحمد قریشی نے بتایا کہ محتسب پنجاب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سیکرٹری خزانہ اوراکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب اورسیکریٹری خزانہ تمام پنشنرز کی پنشن بکس پر نئے سرے سے اندراجات کر کے واجبات ادا کریں اور ڈبل پنشن اورپنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کرکے محتسب آفس کو مطلع کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1