جامع مسجد شرقپور شریف خورد کوٹ عبدالمالک آرائش وزیبائش کاکام جاری

جامع مسجد شرقپور شریف خورد کوٹ عبدالمالک آرائش وزیبائش کاکام جاری

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی )مرکزی بخاری جامع مسجد شرقپور شریف خورد کوٹ عبدالمالک آرائش وزیبائش کاکام جاری ہے یہ علاقہ کی قدیمی اور بڑی مسجد ہے مسجد میں شیشہ اور پتھر لگایاجارہا ہے علاقہ کی معروف علمی روحانی شخصیت آستانہ عالیہ قادریہ بخاریہ کے سجاوہ نشین الحاج حکیم صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری قادری (گولڈ میڈ لسٹ )نے بتایا کہ ہم کسی سے چندہ وغیرہ نہیں لیتے اللہ تعالی اپنے گھر کی خود آرائش وزیبائش کروارہا ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ رقبہ کے لحاظ سے علاقہ کی بڑی مسجد ہے اس میں بیک وقت (5)ہزارنمازی نماز اداکر سکتے ہیں پیر سید سیف اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ میرے والد اور پیر ومرشد الحاج ڈاکٹر پیر سید لطلف اللہ شاہ بخاری قادریؒ نے اس بخاری جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ کر مسجد کی تعمیر کاکام شروع کردیاپھرآپ کافی عرصہ بیمار رہنے کے بعدوصال فرماگئے ۔اب بخاری مسجدکا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4