ورکرز کنفیڈریشن اور واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

ورکرز کنفیڈریشن اور واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کا فلسطینیوں سے اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)پاکستان کے محنت کش طبقہ نے فلسطین کے نہتے اور معصوم شہریوں کی نسل کشی اور اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرنے کے لئے گزشتہ روز زیراہتمام پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ نسبت روڈ منعقد کیا جس میں بھاری تعداد میں خواتین اور دیگر کارکنوں اور ٹریڈیونین نمائندگان نے زبرقیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے شرکت کی جس میں مظاہرین نے اسرائیلی سامراجیت اور بربریت مردہ باد اور آزادی فلسطن زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد نے دنیا بھر میں انصاف پسند اقوام اور حکومت پاکستان سے پ±رزور مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی فلسطینی معصوم شہریوں پر بمباری و نسل کشی غزہ میں بند کرانے کے لئے فوری طور پر سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلا کر اس قتل عام کو بند کرائے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے فلسطینی عوام کے ساتھ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ا±ن کی قربانیوں پر ا±نہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا-