ایل ڈی اے کا چار غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن

ایل ڈی اے کا چار غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے ان کی تعمیرات مسمار کردیں نیو گلشن لاہور سکیم میں نوتعمیر شدہ بنیادیں ‘دو ڈھانچے اور داخلی راستے پر پلر مسما ر کر دئیے ۔ اختر آباد ہاﺅسنگ سکیم میں داخلی دروازے پر تعمیر شدہ بنیادیں مسمار کر دیں اور سکیم کا بورڈ ہٹا دیا ۔ ہجویری گارڈنز کی چار دیوار ی ‘پلر اور جنگلے ہٹا دئیے ‘ اس کے علاوہ سبحان گارڈنز کی چار دیواری بھی مسمار کر دی

مزید : میٹروپولیٹن 1