فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،حاجی عامر رشید

فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،حاجی عامر رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) فلسطینی بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اسرائیل کے نہتے مسلمانوں پر بدترین تشدد کے خلاف سراپا احتجاج ہیں یو این او اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوراً ایکشن لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیئرمین حاجی عامر رشید نے مولانا رجیع اللہ ہزاروی کے گھر دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے فلسطینی بہن بھائی ہم سے اخلاقی مدد کے طلبگار ہیں۔ انشاءاللہ میاں نواز شریف بہت جلد اس بزدلانہ اسرائیلی اقدام کو دنیا کے سب سے معتبر پلیٹ فارم یو این او پر اٹھائیں تاکہ اسرائیل نہتے مسلمانوں پر گولہ باری بند کرے۔ اس موقع پر امری دعوت الحق الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام امن وامان سے رہنا چاہتے ہیں ، آخر میں مولانا رجیع اللہ ہزاروی جنرل سیکرٹری علماءمشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) پنجاب نے مرحوم فلسطینیوں کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔