نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر عالمی اداروں اور دنیا کی خاموشی انسانیت دشمنی کی انتہاءہے،عطاءالمہیمن

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر عالمی اداروں اور دنیا کی خاموشی انسانیت ...

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم وسفاکیت اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی اداروں اور دنیا کی خاموشی انسانیت دشمنی کی انتہاءہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالم اسلام یہودونصاریٰ کی سازشوں کا ادراک کرکے ایک اکائی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

 اور او ۔آئی۔سی جیسا ادارہ مجرمانہ خاموشی اختےار کیے ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں اور خونِ شہیداں رنگ لائے گااور فلسطین دنیا پرایک آزاد اور خود مختار ریاست قائم ہوکررہے گی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور عالم کفر مظلوم اقوام پر جتنا بھی ظلم ڈھائیںآخر کار مظلوموں اور شہیدوںکی آہیں ان کے اقتدار کے غرورکو زوال سے دوچار کردیںگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4