بس سٹینڈ بادامی باغ کے سینکڑوں تاجر آج ایڈمنسٹریٹر لار ی اڈہ کے خلافریلی نکالیں گے

بس سٹینڈ بادامی باغ کے سینکڑوں تاجر آج ایڈمنسٹریٹر لار ی اڈہ کے خلافریلی ...

لاہور ( اسد اقبال سے )جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ اور گردو نواح کے سینکڑو ں تاجر و ٹرانسپورٹرز گاڑیو ں کی مر مت کی جگہ دینے کا وعدہ پورا نہ کر نے پر ایڈمنسٹر یٹر لاری اڈا کے خلاف آج اجتماعی احتجاجی ریلی نکالیں گے سینکڑو ں تاجر مو ٹر سائیکلو ں پر سوار ہو کر لاری اڈا سے ڈی سی او آفس تک جائیں گے جہاں پر ایڈمنسٹر یٹر لاری اڈا عائشہ ممتازکے خلاف احتجاج کریں گے اور اس وقت تک ڈی سی او آ فس کے سامنے دھر نا دیں گے جب تک ایڈمنسٹر یٹر کو تبد یل نہیں کر دیا جاتابتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹر یٹر لاری اڈا عائشہ ممتازکی لاری اڈا پر تعیناتی کے بعد جنرل بس اسٹینڈ ز کے تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور کاریگروں کے مابین سر د جنگ مختلف ایشوز پر جاری ہے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ انجمن تاجران کے صدر شاہد سہیل شاہ اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا کہ ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈا عائشہ ممتاز نے جھو ٹ کی بنیاد پر ہمارا معاشی قتل کر دیا ہے ۔جنھوں نے تر قیاتی کام کی آڑ میں 3سو دکانداروں کی مشتر کہ 20کنال اراضی جہاں پر مکینیکلی کام کیا جاتا تھا از سر نو تعمیرات کا جھانسہ دے کر ہتھیا لی ہے جس سے کاریگروں ، گر یس مین ، ٹائر ورکشاپ ، ڈینٹر ، پینٹرز اور انجن کا کا م کر نے والو ں کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔ جبکہ گڈز ٹرانسپور ٹروں کی جگہ کو بھی ہتھیا لیا گیا ہے انھو ں نے کہا کہ آج سینکڑو ں افراد ایڈمنسٹر یٹر لاری اڈا کے خلا ف علم بغاوت بلند کر تے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ سے ڈی سی او تک مو ٹر سائیکلو ں پر ریلی نکالیں گے اور ایڈمنسٹر یٹر کی تبد یلی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1